اسپیکر اسد قیصر کی ہدایت پر کفایت شعاری مہم پر عمل درآمد جاری

اسلام آ با د (آ ئی این پی)اسپیکر اسد قیصر کی ہدایت پر کفایت شعاری مہم پر عمل درآمد جاری ہے جس کے تحت پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار اسمبلی سیکریٹریٹ اخراجات میں بڑے پیمانے پر بچت ہو ئی اور موجودہ مالی سال کے دوران 63 کروڑ روپے سے زائد بچا لئے گئے،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے بچت مہم سے وزارت خزانہ کو آگاہ کر دیا، تفصیلات کے مطا بق قو می اسمبلی کے کل بجٹ کا اٹھارہ فیصد کفایت شعاری مہم سے بچایا گیا،رقم تحائف، خاطر مدرات اور سفری اخراجات کی مد میں بچائی گئی،ارکان پارلیمنٹ کے اندرون و بیرون ملک دورں میں کمی سے بھی بچت ہوئی، اس حوا لے سے سپیکر قو می اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکالے گی ،ہمیں انفرادی سطح پر بہتری کی کوشش کرنی ہوگی،پاکستان اس وقت مشکل دور سے گزر رہا ہے ،ملکی ترقی کے لئے سب کو اپنا کرداد ادا کرنا ہو گا ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...