سندھ ہائیکورٹ:پروین رحمان قتل کیس سرکاری وکیل کو جے آئی ٹی کی رپوٹ جمع کرانے کیلئے مہلت

May 31, 2019

کراچی (وقائع نگار)سندھ ہائیکورٹ میں اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان قتل کیس کے تین ملزمان امجد سواتی،ایاز علی اور عمران سواتی کی درخواست ضمانت کی سماعت ،عدالت نے سرکاری وکیل کو جے آئی ٹی کی رپوٹ جمع کرانے کیلئے مہلت دے دی ۔جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران وکیل کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف جی آئی ٹی بنائی تھی ،عدالت کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف بنائی گئی جی آئی ٹی کی رپوٹ کہا ں ہے؟ سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ جی آئی ٹی کی رپوٹ تاحال ہمیں نہیں ملی کل تک مہلت دی جائے ، عدالت نے سرکاری وکیل کو جی آئی ٹی کی رپوٹ جمع کرانے کیلئے مہلت دیتے ہوئے مزید سماعت 11 جون تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں