پروڈکشن ایریا میں چوہوں کی موجودگی اور صفائی کے ناقص انتظامات پرٹریڈرز سربمہر

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈسیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی اور گردونواح میں کارروائیاں کرتے ہوئے پروڈکشن ایریا میں چوہوں کی موجودگی اور صفائی کے ناقص انتظامات پرٹریڈرز کو سیل کیا۔ متعدد فوڈ پوائنٹس کو سابقہ ہدایات پر عمل نہ کر نے اور حفظان صحت کے اصو لوں کی خلاف ورزیوں پر111,000کے جرمانے عائد کرتے ہوئے مضر صحت اشیاء تلف کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی میںکارروائی کے دوران سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے، غیر معیاری سٹوریج، چوہوں کی موجودگی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر مبشر ٹریڈرز کو سیل کردیا۔علاوہ ازیںراولپنڈی اور جہلم میں کارروائیوں کے دوران مختلف فوڈ پوائنٹس کو غیر معیاری خوراک کی فراہمی ،صفائی کے ناقص انتظامات پر54,000کے جرمانے عائدکئے ۔چکوال اور اٹک میںپنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر 57,000کے جرمانے عائد کیے گئے روزمرہ کارروائیوں کے دوران106کلو خشک دودھ ضبط جبکہ بھاری مقدار میں حشرات زدہ مٹھائیاں،ز ائد المیعاد اشیاء اورمضر صحت خوراک تلف کی گئی ۔

ای پیپر دی نیشن