تیسرا یوتھ ون ڈے: پاکستان انڈر19پانچ وکٹوں سے فاتح, سیریز میں پاکستان کو 1-2سے برتری حاصل 

 تیسرے یوتھ ون ڈے میں پاکستان انڈر19ٹیم نے سری لنکا انڈر19ٹیم کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ پانچ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 1-2 سے برتری حاصل ہو گئی ہے۔پاکستان کی جانب سے کپتان روحیل نذیر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 76رنز بنائے۔سری لنکا  انڈر 19ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 183رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، گرین شرٹس کی جانب سے اختر شاہ نے چار کھلاڑیوں کو پویلین لوٹایا۔سری لنکن بلے باز مشرا نے سب سے زیادہ 73 رنز بنائے، گرین شرٹس نے مطلوبہ ہدف 45ویں اوور میں پورا کرلیا۔پاکستان انڈر19ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن