لاہور (بی بی سی نیوز) خدیجہ بیگم ایک روہنگیا پناہ گزین ہیں جو میانمار میں تشدد سے بچ کر پناہ کی تلاش میں بنگلہ دیش پہنچی اور پھر ملائیشیا جانے کیلئے انہوں نے انسانی سمگلروں کے ہاتھ لگ گئیںاور ان کو بھاری رقم ادا کی۔ اس سمندری سفر میں خدیجہ کے ساتھ درجنوں دیگر روہنگیا پناہ گزین بھی تھے انہیں امید تھی کہ وہ ملائیشیا جاکر ایک نئی زندگی کا آغاز کریں گی لیکن ان کا یہ منصوبہ ایک ڈراونا خواب ثابت ہوا وہ اور500پناہ گزینوں سے بھری کشتی دو ماہ تک سمندر میں پھنسے رہی اور اس دوران جو شخص ہلاک ہو جاتا اس کی نعش سمندر نبرد کر دی جاتی تھی۔ خدیجہ بتاتی ہیں ملائیشیا جانے کیلئے سفر شروع کرنے کے چند روز بعد ہی ایک بچہ بیت الخلاء کے سوراخ سے نکل کر سمندر میں جا گرا اور ہلاک ہو گیا ۔
کشتی پر مرنیوالوں کو سمندر میں پھینک دیا جاتا، روہنگیا خاتون کی لرزہ خیز آپ بیتی
May 31, 2020