چینی صوبہ ہوبے نے کھپت بڑھانے کے لئے 30 اقدامات متعارف کروا دیے

May 31, 2020

ووہان(شِنہوا)نوول کروناوائرس سے شدید متاثر ہونے والے چین کے وسطی صوبہ ہوبے نے کھپت بڑھانے اور معاشی نمو کو فروغ دینے کیلئے جمعہ کو 30 اقدامات متعارف کرائے ہیں۔نوول کروناوائرس کی روک تھام کے صوبائی ہیڈکوارٹرز کی جانب سے منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران عہدیداران نے کہا کہ 2019 میں ہوبے میں صارفین کی اشیا کی خرید و فروخت 20 کھرب یوآن(2 کھرب 80 ارب امریکی ڈالر)سے زیادہ رہی۔ لیکن نوول کروناوائرس کی وجہ سے صوبہ کی کھپت خاص طور پر ہوٹلوں ،کیٹرنگ ، سیاحت اور آٹو موبائل کی فروخت میں بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ان اقدامات میں جون میں ایک شاپنگ فیسٹیول ، گھروں کیلئے قرضہ جات کی منظوری اور اجرا ، کام اور آرام کے لئے موسم گرما کے شیڈول کو بڑھانا اور درست کرنا،اس کے علاوہ کھپت کو متحرک کرنے والی دیگر پالیسیاں شامل ہیں۔اس عرصہ میں نئی توانائی سے چلنی والی گاڑیوں کے خریداروں، پرانی گاڑیوں کو بیچنے کے بعد کم قیمتوں سے نئی گاڑیوں کو خریدنے کی سرگرمیوں اور 5 جی بیس اسٹیشنوں کی تعمیر پر سبسڈی دی جائے گی۔ سفری ایجنسیوں کو بھی حکومت کی طرف سے مالی اعانت حاصل ہوگی۔

مزیدخبریں