اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان پیپلز پارٹی اسلام آباد سٹی کے صدر افتخار شہزادہ نے تھانہ سیکرٹریٹ میں ٹویٹر پر سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والی غیر ملکی خاتون سنتھیا ڈی رچی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی گذشتہ روز انہوں نے مذکورہ غیر ملکی خاتون کے خلاف تھانہ کوہسار میں بھی اندراج مقدمہ کی درخواست دی تھی درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پولیس اس غیر ملکی عورت کا اسلام آباد میں موجودگی کا سراغ لگا ئے اور اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے ۔