کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سرل کمپنی لمیٹڈ نے بنگلہ دیش کی کمپنی بیکسمو فارماسوٹیکلز کے ساتھ لائسنسنگ اور مارکیٹنگ کا خصوصی معاہدہ کرلیا ہے۔ سرل پاکستان میںپہلی دوا ساز کمپنی ہے جو پیشنٹ ایکسز پروگرام کے تحت کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج کیلئے ریمڈیسیور دواکا عمومی ورژن متعارف کروائے گی ۔ ریمڈیسیور براہ راست اثر کرنے والی براڈ سپکٹرم اینٹی وائرل دوا ہے جو آر این اے (رائنوکلیک ایسڈ) کی ترکیب کو روکتی ہے۔امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریش (ایف ڈی اے) کی جانب سے ریمیڈیسیور کی منظوری دی گئی ہے اور جاپان اور امریکہ کے ہسپتالوں میں کورونا وائرس کی شدید علامات والے مریضوں کے علاج کے لیے استعمال کی جارہی ہے۔حکومت پاکستان نے سیکورٹیز ایکٹ 2015 اور پاکستان اسٹاک ایکس چینج لمیٹڈ کی رول بک کی شق 5.6.1(a) کے تحت اس پراڈکٹ کی منطوری دی ہے۔اس معاہدہ سے قابلِ خرید قیمت پر اس دوا کی فوری سپلائی فراہم کی جائے گی اور پاکستان میں ہیلتھ ورکرز کو بغیر کسی تاخیر کے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج میں مدد ملے گی ۔ابتدائی طور پرسرل ملک بھر میں کورونا کے علاج کے لیے مختص ہسپتالوں میں اس دوا کی مفت فراہمی کرکے ملک کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ریمیڈیسیور کو درآمد کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ کمپنی نے ضروری ریگولیٹری کارروائی کے لیے متعلقہ پاکستانی حکام کے سامنے یہ معاملہ رکھ دیا ہے۔ سرل کو اس بات پر اعتماد ہے کہ حالیہ وبا کے تناظر میں متعلقہ حکام دوا کی تیز ترین دستیابی کے لیے اس معاملے پرفوری طور پر غور کریں گے ۔سرل کورونا وائرس سے موثر انداز میں نمٹنے میں مدد فراہم کرنے کیلئے حکومت پاکستان کو وافر مقدار میں عطیہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ سرل کا شمار ان کمپنیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے فرنٹ لائن پر کام کرنے والے طبی عملے کو پی پی ایز اور ضروری سامان فراہم کرنے میں پہل کی۔ سرل نے سب سے بڑا عطیہ کنندہ ہے جس نے اب تک ایک لاکھ پی پی ای بشمول حفاظتی لباس، ہینڈ سینی ٹائرز، لاٹیکس اور نائٹرل دستانے، این 95 ماسکس اور ہزاروں دیگر پرسنل پروٹیکٹیو اکیوپمنٹ فراہم کرچکا ہیسید ندیم احمد، سی ای او، سرل کمپنی نے کہا ’’سرل ان مشکل حالات میں بہادر ورکرز کی مدد اور معاونت کیلئے پیش پیش ہے کیونکہ ہم کورونا وائرس سے نبردآزما ہونے میں ان کی سیفٹی اور تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ضروری وسائل کی فراہمی میں اپنے تعاون کیلئے پرعزم ہیں۔سرل کمپنی لمیٹڈپاکستان کی بڑی اور تیزی کے ساتھ ترقی کرنے والی دواساز کمپنی ہے ۔ سرل کراچی، لاہور اور بلجیئم میں دوا سازی کے جدید ترین پلانٹس کی حامل کمپنی ہے ۔ کمپنی کا 5 اکتوبر 1965 کو ایک نجی کمپنی کے طور پر پاکستان میں قیام عمل میں لایاگیا جو جی ڈی سرل اینڈ کمپنی یو ایس اے کا ایک ذیلی ادارہ ہے۔