لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )ورلڈ کپ 2019 میں بھارت کی انگلینڈکے ہاتھوں شکست پر سابق لیگ سپنر مشتاق احمد نے کہا کہ بھارت اور انگلینڈ کے میچ سے قبل ہی ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر اور کرس گیل نے مجھ سے کہا تھا کہ ’بھارت نہیں چاہتا کہ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچے۔واضح رہے کہ دو روز قبل انگلش آل راؤنڈر بین سٹوکس نے اپنی نئی کتاب ’آن فائر‘ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو بے نقاب کردیا تھا۔