سعودی حکومت مزارات مقدسہ از سر نو تعمیر کرے:پیر عبدالخالق قادری

لاہور(خصوصی نامہ نگار) امیر مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان پیر عبدالخالق القادری اور ناظم اعلیٰ مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان وقائد اہل سنت پیر سید عرفان شاہ مشہدی نے کہا ہے کہ سعودی حکومت مزارات مقدسہ بقعی شریف کی از سر نو تعمیر واحیا کرکے عاشقان کے دلوں کو سکون واطمینان کا سامان کرے مزارات جنت البقیع ہمارے لئے عقیدت و احترام ومحبت کا محور ہیں، ان کے انہدام سے ہمارے دل زخمی ہیں انکاحیاء وقت کی اہم ضرورت ہے، آج سعودی عرب میں جہاں تھیٹر، سپورٹس اور مندر تعمیر ہو رہے ہیں وہاں ان مزارات مقدسہ کی از سر نو تعمیر میں کوئی عذر قبول نہیں۔ دونوں رہنماؤں نے شام سیدنا عمر بن عبدالعزیز کے مزار کی بے حرمتی پر شدید رنج اور دکھ کا اظہار کیا ۔

ای پیپر دی نیشن