اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) بھارتی کانگریس نے مودی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر وائٹ پیپر جاری کیا ہے جس میں مودی حکومت کے ایک سال کو مایوسی ، تباہی ، انتظامی اعتبار سے تباہ ملک قرار دیا ہے کانگریس نے اس رپورٹ میں کہا کہ مودی حکومت نے ملک میں برداشت، روداری اور اخوت کو فروغ دینے کی بجائے مختلف قومیتوں اور نسلوں کے درمیان کشیدگی اور انتشار پیدا کیا ہے ترجمان نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بھارتی حکومت اپنے عوام کے ہی خلاف جنگ لڑرہی ہے اور لوگوں کے زخم بھرنے کی بجائے ان پر مزید زخم لگا رہی ہے مودی حکومت اپنے قریبی امیرو ںاور صنعتکاروں کی جیبیں بھر رہی ہے اور لوگ بھوکے مر رہے ہیں ۔