حکومتی پابندی نظر انداز‘ کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا کل سے بسیں چلانے کا اعلان

کراچی (نیٹ نیوز) ٹرانسپورٹ اتحاد نے کل یکم جون ( پیر) سے شہر میں بسیں چلانیکا اعلان کر دیا۔ صدرکراچی ٹرانسپورٹ اتحاد ارشاد بخاری کا کہنا ہے کہ کرونا سے بچاؤ کے لیے ضابطہ کار (ایس او پیز) پر عمل کریں گے۔ اگرگاڑیاں بند کی گئیں اور ڈرائیور گرفتار ہوئے تو دھرنا دیں گے۔ سندھ میں 23 مارچ سے پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد ہے۔ اس حوالے سے وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں آن لائن ٹیکسی سمیت پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کے لیے ایس او پیز تیار کر لیے گئے ہیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے سے متعلق فیصلہ ڈاکٹرزکی ہدایات کی روشنی میں کیا جائے گا۔ سماجی دوری کے اصول پر عملدرآمد اور سینیٹائزیشن کے ساتھ ٹرانسپورٹ کھولنا چاہتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن