نواز شریف کی تصویر پر عوام کو غصہ اداروں سے جھوٹ بولا گیا‘ شہبا ز گل کا مریم نواز کے بیان پر ردعمل

May 31, 2020

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) معاون خصوصی شہباز گل نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ آپ تو کہتی تھیں لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں آپ کو تو اس جھوٹ پر بھی فخر ہوگا۔ زلزلہ زدگان کا مال لوٹا جعلی ٹی ٹی سرکاری ٹھیکیداروں سے ذاتی اکاؤنٹ میں کک بیک سے بیماری کا جھوٹ بول کر لوگوں کی ہمدردی لی۔ اس پر بھی ناز ہوگا۔ آپ عدالت سے کرپٹ اور چور کہلائے، کیلیری فورنٹ پر جھوٹے ثابت ہوئے عوام کو پتہ چلنا چاہئے میاں صاحب کبھی بیمار نہیں تھے۔ عوام اور اداروں سے جھوٹ بولا گیا۔ اخلاقیات کا لیول یہ ہے پہلے دبا کر جھوٹ اور پھر ناز کیا جاتا ہے۔ محترمہ آپ شدید غلط فہمی کا شکار ہیں میاں صاحب کی تصویر دیکھ کر عوام غصے میں ہیں، کس طرح سند یافتہ مجرم نے نظام کا مذاق اڑایا اور فرار ہو گیا۔ تصویر نے ثابت کر دیا آپ کا ہر بیان جھوٹ پر مبنی ہوتا ہے۔ جھوٹ بول کر بھاگنے والے شخص سے کیا خوف ہو سکتا ہے۔ خوفزدہ وہ بھی ہیں جن کے بیٹے‘ سمدھی لوٹ مار کے مقدمات میں مفرور ہیں۔

مزیدخبریں