نواز شریف کی جھلک سے مخالفین کے اوسان خطا ‘تصویر کا مقصد تشہیر نہیں تذلیل تھا: مریم نواز

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کے مخالفین کا مقصد ہر بار کی طرح الٹا ہو گیا۔ انہوں نے میری بے ہوش ماں کی تصاویر بنانے کی کوشش کی۔ نواز شریف کی جھلک سے مخالفین کے اوسان خطا ہو جاتے ہیں۔ تصویر کا مقصد تشہیر نہیں تذلیل تھا۔ ان کیلئے میاں صاحب کے گھر کی خواتین اور بچیوں کی چھپ کر تصاویر بنانا کیا مشکل ہے یہ اتنا ہی نیک کام تھا تو بزدلوں کی طرح چھپ کر کیوں کیا؟ اس تصویر سے میاں صاحب کے چاہنے والے خوش ہوئے ہیں۔ مخالفین انجانے میں میاں صاحب کا فائدہ کر جاتے ہیں مخالفین کو سمجھ آ جانی چاہئے ایسی حرکتوں سے وہ اپنا نقصان کر رہے ہیں۔ میاں نواز شریف کے چاہنے والوں کو حوصلہ ملا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

پاک ترکیہ دوستی کے 77 برس

شبانہ ایاز shabanaayazpak@gmail.com  پاکستان اور ترکیہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 77 ویں سالگرہ کی مناسبت سے پاکستان ہاو¿س ...