جہانیاں(آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں والدین کا عالمی دن یکم جون کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصدبچوں کی بہتر تربیت میں والدین کے کردار کو اجاگر کرنا ہے اس دن کے حوالے سے جہانیاں سمیت ملک بھر میںسماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مقررین اچھی شخصیت کے نکھار میں والدین کے کردار کو خراج تحسین پیش کریں گے۔اقوام متحدہ کے زیر اہتمام پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم والدین2012ء سے منایا جا رہا ہے ۔