اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا، کرونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان صدارت کر یں گے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزرائ، وزرائے اعلی اور متعلقہ حکام شریک ہوں گے۔ اجلاس میں عسکری حکام اور این ڈی ایم اے کے ماہرین بریفنگ دیں گے۔ قومی رابطہ کمیٹی باہمی مشاورت سے لاک ڈاؤن میں نرمی یا مزید سختی کا فیصلہ کرے گی۔ قومی رابطہ کمیٹی کرونا وائرس کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات پرغور ہو گا۔ اجلاس میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے فیصلوں کی توثیق ہوگی۔
قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل لاک ڈاؤن میں سختی‘ نرمی کا فیصلہ متوقع
May 31, 2020