اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین سی پیک اتھارٹی جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے پہلے جہاز کی گوادر آمد یہ ملکی معیشت کی بہتری کے لیے یہ خواب کی تعبیر ہے۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے کہتے ہیں پہلا بلک کارگو جہاز گوادر پہنچ گیا، جہاز میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا گندم اور یوریا موجود ہے۔ اس سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔
پہلے جہاز کی گوادر آمد معیشت کی بہتری کے خواب کی تعبیر ہے: عاصم باجوہ
May 31, 2020