اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) شہباز شریف نے ایک دن میں کرونا سے 78 افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ تعزیت اور تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی ناسمجھی، غیردانشمندی اور عاقبت نااندیشی سے کرونا وبا اس رفتار سے پھیل رہی ہے ، اموات کی بڑھتی تعداد ڈاکٹرز، ماہرین، تجزیہ نگاروں اور رہنمائوں کے خدشات کی تصدیق ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مشترکہ مفادات کونسل کا فوری اجلاس بلایا جائے، وفاق اور صوبے حالات کا ازسرنو جائزہ لے کر اقدامات کریں۔ لاپرواہی ڈاکٹرز اور سمجھ رکھنے والا ہر باشعور شخص گھبرایا ہوا ہے۔ بے حسی اور غفلت کا نتیجہ خدانخواستہ بڑی تباہی کی صورت نکلنے کو ہے، ہوش کے ناخن لئے جائیں۔ ٹڈی دل کو ڈھول سے بھگانے اور کرونا کے پھیلائو اور اموات پر خاموشی کی حکومتی پالیسی ناکام ہوچکی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت کی دعا، پسماندگان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کرتے ہیں، کرونا کے خلاف جنگ لڑنے والے ڈاکٹرز کے جاں بحق ہونے کی بڑھتی تعداد بھی انتہائی تشویشناک ہے۔ اپنے ان شہید ڈاکٹر بیٹوں اور بیٹیوں پر فخر ہے۔
حکومتی ناسمجھی سے وبا پھیل رہی، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس فوری بلایا جائے: شہباز شریف
May 31, 2020