مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پالیسی ناکام ہو گئی، کوئی حماقت کی تو منہ توڑ جواب ملے گا: شاہ محمود

اسلام آباد (صباح نیوز)وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے کوئی حماقت کی تو منہ توڑ جواب ملے گا، بھارت کا سرجیکل اسڑائیک کا ڈرامہ ناکام ہوچکا ہے اور اب وہ فالس فلیگ آپریشن کے بہانے تلاش کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی پالیسی ناکام ہوگئی، اندرونی معاملات سے بچنے کے لیے بھارت یہ سب کر رہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کا ایک اور ڈرون مار گرایا ہے اور جاسوسی کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ڈرون سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 700 میٹر تک پاکستانی حدود کے اندر آیا جسے مار گرایا گیا، بھارت مسلسل ہزیمت اٹھا رہا ہے۔ وزیرِ خارجہ نے کہا کہ بھارت کا سرجیکل اسڑائیک کا ڈرامہ ناکام ہوچکا ہے اور اب وہ فالس فلیگ آپریشن کے بہانے تلاش کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی پالیسی ناکام ہوگئی، اندرونی معاملات سے بچنے کے لیے بھارت یہ سب کر رہا ہے۔ انہوں نے بھارت کو پیغام دیا کہ کوئی بھی حماقت نہ کی جائے، لداخ میں بھی بھارت ناکام ہوا ہے، آج بھارتی میڈیا بھی اپنی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا کہہ رہا ہے کہ انڈین نیشنل سکیورٹی ایڈاوائزر کی پالیسی سے بھارتی فوج مطمئن نہیں، بھارتی فوج سمجھتی ہے کہ اسے بند گلی میں دھکیلا جارہا ہے، جو راستہ بھارتی حکومت اپنا رہی ہے وہ غلط ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...