کامونکے: بجلی کا میٹراتارنے پرتین افراد نے واپڈا ملازمین کو تشدد کا نشانہ بناڈالا

کامونکے(نامہ نگار)کارسرکار میں مداخلت کرتے ہوئے تین افراد نے گیپکو ملازمین کو تشدد کا نشانہ بناڈالا،بتایاگیا ہے کہ سبزی منڈی کامحمد رمضان عرصہ دراز سے بجلی چوری کررہا تھا کہ گذشتہ روز واپڈا ٹیم اْسکا میٹر اْتارنے گئی تورمضان نے اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اسلحہ کے زور پر حملہ کرتے ہوئے واپڈا ملازمین کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں سٹی پولیس نے گیپکو سب ڈویڑن نمبر2کے ایس ڈی او محمد ادریس چیمہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاہے۔

ای پیپر دی نیشن