لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے شام کے صوبہ ادلب میں خلیفہ اسلام حضرت عمر بن عبدالعزیز اور انکی اہلیہ کے مقدس مزارات کی شرپسند عناصر کے ہاتھوں بے حرمتی اور مبارک اجساد کی بے حرمتی پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے پارٹی رہنمائوں مولانا محمد امجد خان، مولانا فضل حقانی، حافظ حسین احمد اور مولانا راشد محمود سومرو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس دل ہلا دینے والے واقعے سے عالم اسلام کے دل و دماغ لرز اٹھے ہیں، اندوہناک واقعے پر امت مسلمہ کے دل رنجیدہ اور خون کے آنسو رو رہے ہیں۔ واقعے پر اسلامی ممالک کے حکمرانوں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔
ادلب میں مقدس مزارات کی بے حرمتی پر عالم اسلام لرز اٹھا: فضل الرحمٰن
May 31, 2020