بیجنگ (اے پی پی) چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ اس وقت تعلقات میں بعض اختلافات موجود ہیں جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان کسی قسم کی محاذ آرائی باہمی مفادات سے زیادہ دنیا کو نقصان دیگی۔ چین کے نشریاتی ادارے کے مطابق بیجنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات میں بعض اختلافات موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم چاہیں تو دو طرفہ تعاون کو بہتر بنا سکتے ہیں کیونکہ محاذ آرائی باہمی مفادات کے ساتھ ساتھ دنیا کو بھی نقصان دیگی۔ اقوام متحدہ میں چینی مندوب نے کہا امریکہ‘ برطانیہ ہانک کانگ کے امور میں مداخلت بند کریں۔ کمیونسٹ پارٹی کے اخبار نے کہا ہانگ کانگ سے متعلق امریکی اقدام ناکام دکھائی دیتا ہے۔