بیروت(شِنہوا)لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فورسز(یو این آئی ایف آئی ایل )نے فوجی کاموں میں صنفی نقطہ نظر کو ضم کرنے کے لئے کام کرنے پر ایک چینی خاتون میجر کو ایوارڈ سے نوازا ہے۔ یہ بات یو این آئی ایف آئی ایل نے ایک بیان میں کہی۔ڈیل کول نے کہا کہ میں بارودی سرنگوں کی صفائی والے علاقوں میں آج خاص طور پر میجر شِن کے کردار کی کامیابیوں کا اقرار کرنے میں خوش ہوں۔ جو کہ آپریشن کے موثر ہونے اور شہریوں کے تحفظ کا ایک اہم جزو ہے۔ڈیل کول نے یہ بیان ناقورہ میں یو این آئی ایف آئی ایل کے ہیڈکوارٹرز میں اقوام متحدہ امن فوجیوں کے عالمی دن کے موقع پر دیا ، جس میں وردی والے اور سویلین اہلکاروں کی شراکت کو خراج تحسین پیش کیا گیا