امریکی خاتون سنتھیاکونا مناسب سر گرمیوں پر ملک بدرکیا جائے: سحر کامران کا حکومتی ادروں کو خط

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پی پی پی کی سابق سنیٹر سحر کامران نے ڈی جی ایف آئی اے ،سیکرٹری خارجہ ،ڈی جی آئی ایس آئی کو امریکی خاتون سینتھیا ڈی ریچی کے حوالے سے خط لھا ہے جس میں انہوں نے امریکی خاتون کو ملک سے ڈی پورٹ کرنے کی کارروائی شروع کرنے اور اسے ناپسندیدہ شخصیت قرار دینے کا کہا ہے ،انہوں نے کہا کہ امریکی خاتون اپنے ٹویٹر اکائونٹ سے نامناسب سر گرمیاں کر رہی ہے جس کا مقصد ان لوگوں میں طیش پیدا کرنا ہے جو محترمہ بے نظیر بھٹو کا احترام کرتے ہیں ، محترمہ شہید دو بار ملک کی وزیر آعظم رہ چکی ہیں،جہاں تک انھیں علم ہے کوئی بھی غیر ملکی جو ملک کے اندر ہو وہ نگرانی میں ہو تا ہے ،وہ پوچھنا چاہتی ہیں ،سنتھیا کی ملک میں قیام کا مقصد کیا ہے اور وہ کس حیثیت میں پاکستان میں رہ رہی ہیں ،عوام کو اشتعال دلانے سے اس کا کیا مقصد ہے ،،ملک میں موجود مشکوک کرداروں کی موجودگی کے بارے میں سرکاری پالیسی کیا ہے ؟

ای پیپر دی نیشن