قاضی احمد (نامہ نگار) تحصیل قاضی احمد مسلم لیگ ن کی جانب سے یوم تکبیر کے سلسلے میں کیک کاٹنے کی تقریب اشفاق احمد راجپوت کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی جس میں مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری ضلع نوابشاہ محمد سلیم شیخ،انفارمیشن سیکرٹری ضلع نوابشاہ ارشد علی آرائیں،تحصیل قاضی احمد کے صدر علی خان جتوئی،جنرل سیکرٹری ربنواز ملاح،سینئر ورکر اشفاق احمد راجپوت اور سینئر ورکر عمران نظیر پرھاڑ،محمد عظیم بلادی و دیگر شامل تھے اس موقع پر ضلع نوابشاہ کے جنرل سیکرٹری محمد سلیم شیخ نے کہا کہ 28 مئی یوم تکبیر کا دن پاکستان کی تاریخ میں اہمیت کا حامل دن ہے جس میں پاکستان کے محسنوں نے اہم فیصلہ لیتے ہوئے ایٹمی دھماکے کئے گئے اور دشمن کے عزائم کو خاک میں ملادیا آج اس سچے پاکستانی اور محب وطن لیڈر کو غداری کے القاب سے نوازا جارہا ہے انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ وہ نوازشریف ہے جس نے بھاری امریکی ڈالر کی آفر کو پس پشت رکھتے ہوئے ملک کی بنیادوں کو ایٹمی دھماکوں سے مضبوط کیا اور اس کی معیشت کو بلند سے بلند کرنے میں اہم قردار اداکیا ہے ۔ پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو تباہی سے دوچار کردیا ہے ملکی معیشت تباہ ہوچکی ہے غریب غریب سے غریب تر ہورہا ہے لوگوں کو کروڑوں نوکریاں گھر دینے کی لالچ دے کر ان سے گھر اور روزگار چھینا گیا ہے۔ظالم اور کرپٹ حکومت سے جان چھڑانے کا وقت آچکا ہے بہت جلد میاں محمد نوازشریف اس ملک کے دوبارہ وزیراعظم منتخب ہوکر ایک بار پھر اس ملک کو ترقی کی راہوں پر گامزن کریں گے۔
محب وطن لیڈروں کو غداری کے القابات دیئے جارہے ہیں: مسلم لیگ ن
May 31, 2021