گوجرخان (نامہ نگار) وزیر اعظم عمران خان کے شریف شہریوں کی زمینوں پر قبضہ اور ہتھیانے والوںکیخلاف سخت اقدام قابل تحسین ہیں اس حوالہ سے گوجرخان میں بھی ایسے سخت اقدام کی ضرورت ہے میرے داماد راجہ شفیق مرحوم کی خرید کردہ جگہ پر جبری ٹریکٹر اور ہل چلانے کی کارروائی کیلئے تھانہ مندرہ میں درخواست دی لیکن تاحال کوئی شنوائی نہ ہوئی ان خیالات کا اظہار معروف سماجی شخصیت راجہ محمد احسان نے اپنے تحریری اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ان کے داماد راجہ شفیق مرحوم کی خرید کردہ اراضی پر چند روز قبل جبری ٹریکٹر اور ہل چلانے والوں کے خلاف تھانہ مندرہ میں درخواست دی لیکن پولیس کی طرف سے تاحال کوئی کارروائی نہ ہوناسمجھ سے بالاتر ہے اس حوالہ سے پی ٹی آئی کے دونوں ممبران اسمبلی کو بھی آگاہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی پولیس کے اعلیٰ احکام نوٹس لیں اور شریف شہریوں کی جائیدادوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔