غلام سرور کالیاقت حیات کی وفات پرتعزیت کرنیوالو ں سے اظہارتشکر

 ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیرغلام سرور خان نے اپنے تمام احباب اوروفاقی وصوبائی وزر ائ،ارکا زن پارلیمنٹ سمیت علاقہ بھرکے تمام دوستو ںکاشکریہ اداکیاہے،جنہوںنے ان کے بڑے بھا ئی لیاقت حیات خان مرحوم کی وفات پراظہا رتعز یت کیا،نمازجنازہ میںشرکت کی،اوربعدمیںمرحوم کی مغفرت وبخشش کیلئے دعائیہ محافل میںشرکت کیلئے تشریف لاتے رہے،انہوںنے کہاکہ بھائی کی وفات اورجدائی کے لمحات میںانتہائی کربناک اورناقابل برداشت ہوتے ہیں،تاہم خداتعالیٰ کے فیصلوںاورمرضی کے آگے صبرورضااختیارکیاجاناہی بہترین عمل ہے، خداتعالیٰ کی ذات ہمارے خاندان کویہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرما ئے ،بذریعہ اخبار،تمام احباب کاشکرگزارہوںکہ وہ دکھ کی گھڑیوںمیںہماری ڈھارس بندھانے ہمارے گھرآئے۔

ای پیپر دی نیشن