بینائی سے محروم چینی کوہ پیما نے  ماؤنٹ ایورسٹ سَر کرلی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )بینائی سے محروم 46 سالہ چینی کوہ پیماہ ژانگ ہونگ نے نیپال میں واقع دنیا کی سب سے بڑی چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سَر کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ژانگ ہونگ، ماؤنٹ ایورسٹ سَر کرنے والے ایشیا کے پہلے اور دنیا کے تیسرے نابینا شخص ہیں۔ژانگ ہونگ نے بتایا کہ چاہے آپ نارمل ہوں یا معذور،    فرق نہیں پڑتا۔ اگر آپ کے پاس ایک مضبوط دماغ موجود ہو، آپ ہمیشہ کوئی ایسی چیز کرسکتے ہیں جو دیگر لوگ کہتے ہیں کہ آپ نہیں کرسکتے۔چینی کوہ پیما نے 8 ہزار 849 میٹر بلند ہمالیائی چوٹی کو 3 ہائی ایلٹیٹیوڈ گائیڈز کی ہمراہ 24 مارچ کو سَر کیا اور 27 مئی کو بیس کیمپ واپس پہنچے۔

ای پیپر دی نیشن