بیجنگ (اے پی پی):چینی وزارت خارجہ کیترجمان چاو لی جیان نے کہا کہ کوروناوائرس کا سراغ لگانا ایک سنجیدہ سائنسی مسئلہ ہے ، لیکن امریکہ نام نہاد انٹیلی جنس اہلکاروں کو اس نتیجے پر لے جانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ امریکہ کا حالیہ دنوں بار بار لیبارٹری لیک کا شور مچایا جوبدنینی کے سوا کچھ نہیں۔اسکے پیچھے امریکہ کے اپنے مذموم مقاصد ہے ۔ چاو لی جیان نے کہا کہ چین اور عالمی ادارہ صحت کی مشترکہ ٹیم کی مشترکہ تحقیقی رپورٹ میں واضح کیاگیاہے کہ چینی لیبارٹری سے وائرس کا لیک ہونا ناممکن ہے ۔ دوسری طرف دنیا میں سب سے زیادہ بیا لوجی لیبارٹریز امریکہ میں ہیں ، تو کیا امریکہ ڈبلیو ایچ او کے ماہرین کو ان لیبارٹریز میں تفتیش کی اجازت دیگا ۔
امریکہ کا لیبارٹری لیک کا شور مچانا بدنیتی کے سوا کچھ نہیں : چین
May 31, 2021