اپنے مؤقف پر ڈٹے رہنا عقلمندی نہیں ہوتی، شہباز گل

اسلام آباد(نا مہ نگار)وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے پی ٹی آئی کے ایم پی اے نذیر چوہان کو مشورہ دیا ہے کہ ہر چیز پر اپنے مؤقف پر ڈٹے رہنا عقلمندی نہیں ہوتی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میںوزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ نذیر چوہان کو شہزاد اکبر کے بارے میں جھوٹی اور غلط بات نہیں کرنی چاہیے۔شہباز گل کاکہنا تھا کہ اب اگرغلطی ہوگئی ہے تو اس پر اڑے رہنے سے بہتر ہے کہ معافی مانگ لیں۔

ای پیپر دی نیشن