حماد اظہر نے نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے حسابات کے طریقہ کار کی وضاحت 

May 31, 2021

اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ)وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے حسابات کے طریقہ کار کی وضاحت کردی۔ ایک بیان میں حماد اظہر کا کہنا تھا پاکستان کا نیشنل اکاؤنٹس کا جو سسٹم ہے وہ اقوام متحدہ کا سسٹم ہے، حکومت کی 26  ایجنسیز اس میں اپنا ڈیٹا فیڈ کرتی ہیں اور اس کے 24 سب سیکٹرز ہیں جن کی گروتھ کا مکمل ڈیٹا ہمارے پاس موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ جی ڈی پی کے درست اعداد شمار کیلئے اقوام متحدہ کا قابل قبول فارمولا اپنایا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ماضی میں جن سیکٹرزمیں ہیرا پھیری ہوتی تھی ہماری گروتھ ان پر منحصر نہیں ہے۔حماد اظہر نے دعویٰ کیا کہ گروتھ کے جو نمبرز ہم نے ابھی دکھائے ہیں مبصرین کا خیال ہے کہ وہ ہم نے کم دکھائے ہیں، حقیقت میں اس سے بھی بہتر نمبرز آئیں گے۔

مزیدخبریں