پی ڈی ایم سے کوئی خطرہ نہیں آئندہ الیکشن بھی جیتیں گے: فرخ حبیب

 اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حکومت کو پی ڈی ایم سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ وزیراعظم عمران خان نہ صرف اپنی 5 سالہ مدت پوری کریں گے بلکہ آئندہ انتخابات میں عوام دوبارہ انہیں مینڈیٹ دیں گے۔ ہمیں پی ڈی ایم کے جلسے جلوسوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا، اپوزیشن کو ٹارگٹ کرنا ہمارا مقصد نہیں۔ ہمارا مقصد ملک سے مافیا کا قلع قمع کرنا، بدعنوانی کی لعنت کا خاتمہ، عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنا اور اصلاحات کے ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 4 ہزار ارب سے زیادہ ٹیکس جمع ہوا ہے اور تمام معاشی اشاریے مثبت سمت کی جانب گامزن ہیں۔ آئندہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا جائے گا۔  فرخ حبیب نے کہا کہ جہانگیر ترین کے خلاف سیاسی کیسز کا تاثر غلط ہے، جہانگیر ترین سمیت 20 شوگر ملوں کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے۔ علاوہ ازیں ایک ٹویٹ میں وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی خاص ہدایات پر ایف بی آر میں اصلاحات کے باعث سیلز ٹیکس کولیکشن میں 28% ‘ سمگلنگ کی روک تھام سمیت دیگر اقدامات کے کسٹمز ریونیو  میں 18%  اضافہ ہوا۔ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 11.5%  اضافہ‘ نئے ٹیکس فائلز کی تعداد میں اضافہ کے باعث حاصل ہونے والے ریونیو میں 54%  اضافہ ہوا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...