باغ جناح میں ٹینس کورٹ کا افتتاح ‘بچوں میں ریکٹس تقسیم 

لاہور( سپورٹس رپورٹر+ خصوصی  نامہ  نگار )پی ایچ اے کا باغ جناح پارک میں ٹیبل ٹینس کورٹ کا افتتاح  چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی، ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی،صدر پنجاب ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن عرفان اللہ خان،افتتاحی تقریب قومی چیمپئن شبنم بلال،قومی  پلیئر ز ٹیبل ٹینس عاصم قریشی، بلال یاسین، کاشف، ثناء ، فروا ،ڈونر ٹیبل ٹینس کورٹ 'انمٹ نیڈز فاونڈیشن'' کی عہدیدار مریم محمود، آسمہ چشتی اور عارفن بچوں کی خصوصی شرکت۔ یتیم بچوں میں ٹینس ریکٹ بھی تقسیم کئے گئے۔صدرپنجاب ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن  عرفان اللہ خان نے کہا کہ باغ جناح پارک  میںعوام کیلئے فری ٹیبل ٹینس کورٹ اس کھیل کے فروغ کا باعث بنے گا۔ قومی چیمپئن شبنم بلال نے کہا کہ باغ جناح پارک میں ٹیبل ٹینس کے کھلاڑیوں بہترین موقع فراہم کیا گیا اور کھیل کو فروغ ملے گا۔ چیئرمین پی ایچ اے لاہور انجینئر یاسر گیلانی نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ سے ہی صحتمندمعاشرے کا قیام ممکن ہے۔ ٹیبل ٹینس کورٹ کو قائد عظیم ٹیبل ٹینس کورٹ کے نام  سے منصوب کیا گیا ہے۔ ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے کہا کہ باغ جناح پارک میں شہریوں کیلئے فری ٹیبل ٹینس کورٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔  

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...