میڈیا کا بائیکاٹ ‘نائومی اوساکا کو15ہزار ڈالر جرمانہ ‘ فرنچ اوپن سے باہر کرنے کی دھمکی 

May 31, 2021

لاہور(سپورٹس ڈیسک)عالمی نمبر دو نائومی اوساکا کو فرنچ اوپن کے دوران میڈیا کا بائیکاٹ ختم نہ کرنے پر ایونٹ سے باہر کرنے کی وارننگ دیدی گئی ۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ نے کہا ہے کہ اگر نائومی اوساکا نے بائیکاٹ جاری رکھا تو انہیں ایونٹ سے باہر کرکے سخت پابندی بھی عائد کی جاسکتی ہے ۔ انہیں پہلے رائونڈ کا میچ جیتنے کے بعد پریس کانفرنس نہ کرنے پر 15ہزار ڈالر جرمانہ کیا گیا ۔ 

مزیدخبریں