چین کے سنکیانگ میں الا تا گزر گاہ سے چین-یورپ مال بردار ٹرینوں کے دوروں میں اضافہ

May 31, 2021

ارمچی(شِنہوا)چین کے شمال مغرب میں واقع سنکیانگ ویغورخوداختیار علاقہ میں بڑی ریلوے بندرگاہ الا تا گزر گاہ سے رواں سال جمعرات تک اندرونی  بندرگاہ کوعبور کرنے والی 2ہزار388 چین-یورپ مال بردار ٹرینوں کے دوروں کا اندراج ہوا ہے جوکہ  گزشتہ سال کی نسبت46.9فیصد زیادہ ہے۔چین-یورپ مال بردار ٹرینیں10لاکھ ٹن سے زیادہ سامان لے کر بندرگاہ کے راستے  واپس آئی ہیں، اس عرصے کے دوران تقریبا1ہزار65دورے کئے،یہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں67.3 فیصد زیادہ ہے۔فی الحال بندرگاہ سے 22 راستے گزرتے ہیں جو جرمنی، پولینڈ، بیلجیم اور روس سمیت 13ممالک کو ملاتے ہیں، بندرگاہ کے ذریعے برآمد کی جانے والی اہم اشیا میں گاڑیاں اور گاڑیوں کے آلات، گھریلو آلات اور روز مرہ کی اشیا شامل ہیں  جبکہ درآمدات میں گا ڑیاں  اور آٹوپارٹس، کپاس کا دھا گہ اور لکڑی شامل ہیں۔

مزیدخبریں