پیپلزپارٹی کا پی ڈی ایم سے کسی موذوں پربھی گفتگوکرنے سے  انکار  

May 31, 2021

اسلام آباد(نا مہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم سے گفتگو سے بھی صاف انکار کردیاہے اور کہا ہے کہ نام نہاد پی ڈی ایم قیادت احتجاجی تحریک چلانا چاہتی ہے نہ لانگ مارچ ،پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن اور مریم نواز کے رویہ کی وجہ سے پیپلز پارٹی کوئی گفتگو نہیںکرے گی ،پی ڈی ایم کے نمائندہ شہباز شریف سے مذاکرات نہیں ہو سکتے ،نیر بخاری  نے کہا کہ پی ڈی ایم کے کسی بھی اجلاس میں استعفے  لانگ مارچ کے ساتھ مشروط کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا۔دو جماعتی ہم خیال جماعتوں کے خود ساختہ فیصلے نے پی ڈی ایم مقاصد کو نقصان پہنچایا ،پیپلز پارٹی پی ڈی ایم چارٹر اور ایکشن پلان پر کاربند ہے ،پنجاب میں 160سے زائد ممبران ن لیگ کے  استعفے نہ دینا سوالیہ نشان ہے ،انہوںنے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اور مریم نواز موجودہ حکمرانوں کو گھر نہیں بھجوانا چاہتے ،یہ حکمرانوں کو خود وقت دینا چاہتے ہیں تاکہ عوام پر مسلط رہے ،نام نہاد پی ڈی ایم قیادت احتجاجی تحریک چلانا چاہتی ہے نہ لانگ مارچ ،نام نہاد پی ڈی ایم نے آج کے اجلاس کے بعد حکومت کے خلاف کسی ٹھوس اقدام کا اعلان نہیں کیا ۔نیر بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے شہباز شریف کو قومی اسمبلی اپوزیشن کے لئے ووٹ دیئے،اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پی ڈی ایم چارٹر اور ایکشن پلان کے تحت وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں۔

مزیدخبریں