انڈونیشیا نے ایران کا ضبط شدہ  بحری ٹینکر  4 ماہ بعد واپس کردیا

May 31, 2021

جکارتہ (اے پی پی)انڈونیشیا نے جنوری میں تیل کی غیرقانونی منتقلی کے الزام میں ضبط کیا جانے والا ایرانی پرچم بردار آئل ٹینکر آزاد کر دیاہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے ساحلی محافظین کے ترجمان وسنو پرمن دیتا نے بتایا کہ ایرانی پرچم والے تیل بردار بحری جہاز ایم ٹی ہارس کو ہفتے کے آغاز میں جاری کئے گئے عدالتی فیصلے کے بعدرہا کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں