فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان دائمی امن کے حامی ہیں، پینٹاگان

واشنگٹن(صباح نیوز)پینٹا گان نے کہا ہے کہ فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان دائمی امن کے حامی ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگان)کے ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیر دفاع لوئیڈ آسٹن نے امریکی وزیر خارجہ کے دورے کے دو روز بعد غزہ میں اسرائیل اور فلسطینی دھڑوں کے مابین’’جنگ بندی‘‘کی بنیاد پر مستقل سلامتی کے قیام کے لیے امریکی انتظامیہ کے اقدامات کی حمایت کی ہے۔ آسٹن نے اپنے اسرائیلی ہم منصب بینی گانٹز کے ساتھ ایک فون کال میں کہا کہ اسرائیل کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے گا، پینٹاگان فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان دیر پا امن کے قیام کا پرزور حامی ہے۔ پینٹاگان نے اسرائیل کے دفاع  اور عوام کے جائز حق کی بھر پور حمایت کی ۔

ای پیپر دی نیشن