برسلز (این این آئی بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں کرونا وائرس کے باعث عائد کی گئی پابندیوں کے خلاف احتجاج کیا گیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برسلز پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر کالی مرچوں کا اسپرے کیا ۔بیلجیئم میں اب تک کرونا وائرس کے 24 ہزار 921 موت کی آغوش میں پہنچ چکے ہیں، جبکہ اب تک 10 لاکھ 59 ہزار 763کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔دوسری جانب دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے پونے 5 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ساڑھے 10 ہزار سے زائد کورونا مریض موت کے منہ میں پہنچ گئے۔