نواب شاہ(بیورورپورٹ )نواب شاہ میں پارہ 50ڈگری کوچھوگیا،ریکارڈ گرمی میں شہری بلبلا اٹھے گیارہ بجے کے بعد شام گئے تک سڑکیں ویرانی کا منظر پیش کرنے لگیں طبی ماہرین کی شہریوں کو سخت گرمی میں بلاضرورت گھر سے نہ نکلنے اور پانی کے زیادہ سے زیادہ استعمال کی تلقین ،پیپلزپارٹی کے رئیس حیات کاکے پوٹا،مسلم لیگ(ن) کے ایڈوکیٹ اللہ داد بروہی،ایڈوکیٹ امیر علی بروہی، تحریک انصاف کے قاضی ندیم ،اسحاق چانڈیو،سجاد بھٹی،سٹیزن کمیٹی کے صدر محمد اسلم نوری نے شدید گرمی میں لوڈشیڈنک پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا حیسکو کی دس سے بارہ گھنٹوں کی لوڈشیڈنک نے سخت گرمی میں شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے ستم بالا ستم ایس سی اور ایکسین حیسکو ملک کے گرم ترین شہر کے باسیوں کو دن کے اوقات میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے احکامات دیں ،ڈپٹی کمشنر ابراراحمد جعفر کی جانب سے نیپرا اور وزارت بجلی کے اعلی حکام کو لکھے گئے لیٹر پر شہریوں کو سخت گرمی کے ایام میں لوڈشڈنگ سے نجات کے لئے سرگرم ہیں ملک کے دیگر شہروں کی بہ نسبت نواب شاہ میں 48 سے 51سینٹی گریڈ تک گرمی پڑتی ہے عوام لوڈشیڈنک کی وجہ سے جھلس چکے ہیں شہر کی سیاسی سماجی شخصیات نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کو لوڈشیڈنک کے عزاب سے نجات دلاکر موسم گرما میں نواب شاہ کو لوڈشڈنگ فری زون قرار دیں واضع رہے کہ نواب شاہ کا شمار ملک کے گرم ترین اور دنیاکے تین گرم ترین شہروں میں کیا جاتاہے۔