نواب شاہ ،زمین کے جھگڑے پرخونیں تنازعہ،زرداری ہائوس میںتصفیہ ہوگیا

May 31, 2021

نواب شاہ( بیورورپورٹ)زمینی تکرار کے معاملہ پر جرگہ زرداری اور کلہوڑو برادری کا تصفیہ جرگہ میں طے پاگیا زرداری اور کہلوڑو برداری میں جاری کشیدگی کا فیصلہ زرداری ہاوْس میں کیا گیادونوں برادریوں کے درمیان تصفیہ محمد خان جونیجو اور عاشق زرداری کی سرپنچی میں ہوا  فریقین کو سننے کے بعد کلہوڑو برادری کو قصووار قرار دیا قصور ثابت ہونے پر سر پنچوں کی جانب سے کہلوڑو برادری پر جرمانہ عائد کیا گیا  عائد کردہ جرمانہ زرداری برادری نے معاف کردیا فیصلے کے بعد دونوں برداری کے فریقین نے گلے مل کر شکوے دورے کئے واضح رہے کہ زمینی تکرار پر دوہفتہ قبل زرداری برداری اور کہلوڑو بردار ی کے درمیان کشیدگی کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر سات افراد زخمی ہوگئے تھے، تھانہ بالوجاقبہ پولیس کی حد میں گزشتہ دنو ہونے والی کشیدہ صورتحال پر کوئی مقدمہ درج نہ ہو سکا تھا اور نہ ہی ملزمان کے خلاف کوئی کاروائی کی گئی تھی دونوں برادریوں کے درمیان فیصلہ کی خبر پر علاقہ  مکینوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

مزیدخبریں