ٹبہ سلطانپور (سٹی رپورٹر)حواکی بیٹی ڈٹ گئی ۔تفصیل کے مطابق زیادتی اور بلیک میلنگ کے ملزمان کیخلاف کارروائی نہ ہونے پرمتاثرہ لڑکی صابرہ بی بی کا رشتہ داروں کے ہمراہ سٹی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ رو روکراعلی حکام سے انصاف کی اپیل کی اورکہاکہ انصاف نہ ملنے تک پریس کلب کے سامنے سراپااحتجاج رہونگی اورمجبورہوکرتھانہ ٹبہ سلطانپور کے گیٹ کے سامنے خودکشی کرلونگی متاثرہ کاکہناتھاکہ ملزمان عابدحسین ولدسرفرازقوم جونہ اورکاشف دن دناتے پھررہے ہیں اور الٹادھمکیاں دے رہے ہیں کہ اگر کسی قسم کی کارروائی کروائی تو اہلخانہ سمیت قتل کردی جاؤنگی۔