خانیوال (نمائندہ خصوصی )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے ممتاز قانون دان چوہدری حامد مسعودنے کہا ہے کہ شہبازشریف پی ڈی ایم کے مردہ گھوڑے میں روح پھونکنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔مسترد شدہ سیاسی بھگوڑے اب اپنے سیاسی مستقبل کو بچانے کیلئے پھر سے اکٹھے ہونے کی کوششوں میں لگے ہیں۔عمران خان کسی چور اور ڈاکو کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کرنے والے سب اپنی اپنی چوریاں بچانے کیلئے پھر ایک ہونے لگے ہیں۔