جعلی کھل بنولہ بنانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے: خواجہ محمد فاضل

May 31, 2021

ملتان (نیوز رپورٹر)سرپرست اعلی آل پاکستان آئل ملز ایسوسی ایشن خواجہ محمد فاضل نے کہا ہے کہ جعلی کھل بنولہ بنانے والے یونٹ کے خلاف محکمہ لائیوسٹاک اور قانون نافذ کرنے والے سخت ترین ایکشن لیں۔ ان کی وجہ سے قیمتی جانور مہلک بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں مصطفی کمال خان شیخ عبدالرزاق شیخ سلمان پرویز شیخ محمد فاروق ق محمد افضل محمد مشتاق افتخار احمد شیخ شیخ اسامہ افتخار عمر راحیل عرفان بشیر اور یاسر ہمایوں خان حمزہ رضا شیخ سید زاہد حسین  شاہ، شیخ فرحان نے شرکت کی۔

مزیدخبریں