اسلام آباد(خبرنگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آبادکے جنرل سیکرٹری و چیئرمین میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آبادایم ساجد عباسی نے کہاہے کہ یوم تکبیر پاکستان کی سلامتی،تحفظ کی ضمانت او رپوری مسلم دنیا کیلئے باعث فخرہے،قائد میاںنوازشریف نے بیرونی دبائو میں نہ آ کر پاکستان کوایٹمی طاقت بنایا اور پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایااورپوری دنیا کو یہ باور کرادیا کہ اگر چہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے لیکن اس کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے والوں پر قہر بن کر ٹوٹنے کی صلاحیت بھی رکھتاہے۔
یوم تکبیر پاکستان کی سلامتی او رپوری مسلم دنیا کیلئے باعث فخرہے،ساجد عباسی
May 31, 2021