کراچی (وقائع نگار) مرکزالجماعت اہلسنّت پاکستان درگاہ حضرت سخی لجپالؒ گلشن یوسف بھینس کالونی لانڈھی کراچی میں کرونا آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے الجماعت اہلسنّت پاکستان کے امیرسفیر امن مفتی شاہ محمدیوسف حفیظ محمدی سیفی، مبلغ اسلام محمدفیض احمدقادری،مفتی غوث بخش مہروی، شاہ توصیف حسین سیفی، مولانافیاض الدین گولڑوی، شاہ ابوبکر، مولانارشیداحمدگولڑوی،قاری فاروق تنولی، محمدریحان ،مولاناغلام عباس باروی ودیگر نے کروناکے حوالے سے حقائق پر روشنی ڈالی۔مقررین نے کہاکہ کووڈ۔19ایک حقیقت ہے اسے مذاق نہ سمجھاجائے، عوام کووڈ۔19کی حفاظتی ویکسین ضرورلگوائیں اور افواہوں پر کان نہ دھریں،سوشل میڈیاپر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔مفتی یوسف حفیظ نے اپنے خطاب میں کہاکہ ویکسین میں تمام تراجزاء حلال اور جائز ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایاکہ ویکیسن کاکوئی ری ایکشن نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ماہ جون سے شروع ہونے والی پولیومہم میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپناقومی واخلاقی فریضہ انجام دیں۔انہوں نے کہاکہ اجتماعی یاانفرادی طورپر ہمارامثبت کردار معاشرے میں ذہنی ،جسمانی اور اخلاقی بیماریوں کاتدارک کرسکتاہے،کرونا وائرس سے گھبرانے کے بجائے زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر اختیارکی جائیں اور بازاروں اور بھیڑ والی جگہوں پر حکومتی ایس اوپیز پر عمل درآمد کیاجائے۔