پنجاب بھر میں ضلع کونسلوں‘ کارپوریشنوں کے اجلاس3 جون کو ہونگے

خیرپو رٹامیوالی (نامہ نگار) سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب بھر کے ضلع کونسلوں کے چیئر مین اور کارپوریشنوں کے میئرز 3جون بروز جمعرات کو اپنے اپنے اجلاس کریں گے ۔ یہ بات ضلع کونسل بہاولپور کے چیئرمین میاں دلشاد احمد قریشی اور ضلع کونسل لودھراں کے چیئرمین میاںراجن سلطان پیرزادہ نے نوائے گفتگو کرتے ہوئے بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ سوموار کو اپنے اپنے دفاتر میں جا کر اجلاس کا ایجنڈا جاری کریں گے اور 3جون کے اجلاسوں کے بعد یونین کونسلوں کے چیئرمین اجلاس کریں انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسی حکومتی عہدیدار نے رکاوٹ ڈالی تو فوری طور پر عدالت عظمی کو آگاہ کیا جائے گا ۔ 

ای پیپر دی نیشن