ملتان (سپیشل رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر پیر 31 مئی کو ملک بھر کی طرح جنوبی پنجاب میں بھی’’ یوم امداد فلسطین‘‘ منایا جائے گا۔ کارکنان جماعت اسلامی یکجہتی فلسطین مہم کے اس پروگرام میں پورا دن امدادی کیمپ اور شہر کی تمام مارکیٹ و بازاروں میں جاکر جھولی پھیلاؤ مہم میں فلسطین کیلئے عطیات جمع کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب رائو محمد ظفر نے ا پنے فتر میں الخدمت فاونڈیشن جنوبی پنجاب کے صدر ڈاکٹر اشرف علی عتیق ، رانا عمردراز فاروقی اور کنور محمد صدیق سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نیعوام سے یوم امداد فلسطین کے موقع پر بھرپورتعاون کی اپیل کی ہے۔