کوٹ رادھاکشن (نمائندہ خصوصی ) اپوزیشن نوشتہ دیوار پڑھ لے اب ملک ترقی کی راہ پر چل پڑاہے، درآمدات بڑھنے کی وجہ سے ملکی پیسہ باہر جارہا تھا جس کی وجہ سے ملکی خزانہ خالی اور ڈالر کا ریٹ بڑھ گیاتھا ، حکومت کی مثبت پالیسی کے تحت کیے گئے فیصلوں سے درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافے کی وجہ سے اب ڈالر کا ریٹ کم ہورہاہے جس سے مہنگائی میں واضح کمی ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار صدر تحریک انصاف سٹی کوٹ رادھاکشن چوہدری عزیزالرحمن نے صحافیوں کے ساتھ بات کرتے کیا ۔