وزیراعظم اکیلے تبدیلی نہیں لاسکتے پوری ٹیم کو ملکرکام کرنا ہوگا : عمر مشتاق 

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما چودھری عمر مشتاق ورک آف کلہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی طرح پارٹی کے ارکان اسمبلی اور پارٹی ونگ کے عہدیداروں کو دیانتداری کیساتھ ملک وقوم کی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہوکر کام کرنیکی ضرورت ہے اکیلے وزیراعظم ملک کے اندر تبدیلی نہیں لاسکتے اس کیلئے ان کی پوری ٹیم کو دن رات ایک کرنا ہوگا نظام کی تبدیلی کیساتھ ساتھ ہمیں اپنے سیاسی اخلاقی رویوں میںبھی تبدیلی لانے کی ضرورت ہے سرکاری اداروں میں کرپشن اور کیشن مافیا کا راستہ روکنے کیلئے پارٹی کے ارکان اسمبلی اور کارکنوں کو متحد ہوکر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے اس سے ہی عوام کو نئے پاکستان کی تحریک میں شامل کر کے ملک کے اندر بڑی تبدیلی لائی جاسکتی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن